جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، پشاور ہائی کورٹ کے 9ایڈیشنل ججز کو مستقل اور دو کی مدت میں توسیع کرنے کی منظوری

جمعہ 14 فروری 2014 03:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014)اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کیلئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے 9ایڈیشنل ججز کو مستقل اور دو کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کی منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کو مستقل اور دو کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

جن جوں کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ان میں جسٹس اسد اللہ خان ، جسٹس ملک منظور، جسٹس ارشد قیصر ، جسٹس شاہ جہاں خانزادہ ، جسٹس مسرت اللہ ، جسٹس لال جان خٹک ، جسٹس سراج الدین ، جسٹس اکرام اللہ جبکہ مدت ملازمت میں توسیع پانے والوں میں جسٹس سید افتخار حسین اور جسٹس شاہ محمد داؤد شامل ہیں ۔یہ سفارشات اب پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی جو حتمی منظوری کے بعد صدر کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے یہ سفارشات بھجوائے گی ۔

متعلقہ عنوان :