پاکستان کی علاقائی سالمیت کااحترام کرتے ہیں ،امریکہ،بلوچستان کی آزادی کی حمایت امریکی انتظامیہ کی پالیسی نہیں ،ترجمان دفترخارجہ

جمعرات 13 فروری 2014 03:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014)امریکہ نے کہاہے کہ ہم پاکستان کی علاقائی سالمیت کااحترام کرتے ہیں ،بلوچستان کی آزادی کی حمایت امریکی انتظامیہ کی پالیسی نہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نے کانگریس کے رکن کے سوال کے جواب میں کہاکہ امریکہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کااحترام کرتاہے اوربلوچستان کی آزادی کی حمایت امریکی انتظامیہ کی پالیسی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم کانگریس کے رکن گوہمرٹ کے بیانات سے آگاہ ہیں ۔اراکین کانگریس وسیع ترتناظرمیں اظہارخیال کرتے ہیں ،اس طرح کے اظہارخیال کوامریکی انتظامیہ کی کسی بھی طرح کی تائیدحاصل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :