حکومت کاتحفظ پاکستان آرڈیننس سمیت دیگرامورپرحمایت کیلئے اپوزیشن سے رابطہ ، اسحاق ڈار کی خورشید شاہ اور رضا ربانی سے طویل ملاقات،اہم امورپرتبادلہ خیال ،تحفظ پاکستان آرڈیننس پرہمارے موٴقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،رضاربانی

جمعرات 13 فروری 2014 03:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014)حکومت کی جانب سے سینٹ میں تحفظ پاکستان آرڈیننس سمیت دیگرامورپراپوزیشن کی حمایت حاصل کرنے کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطہ ،قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ کے گھردوگھنٹے سے زائداسحاق ڈارنے ملاقات کی تاہم سینیٹررضاربانی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے حوالے سے موٴقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔

باخبرذرائع کے مطابق بدھ کی سہ پہرسیدخورشیدشاہ کے گھرمنسٹرزکالونی میں سینیٹراسحاق ڈارگئے اوراہم ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیدخورشیدشاہ ،اسحاق ڈاراوررضاربانی موجودتھے ،یہ ملاقات دوگھنٹوں سے زائددیرتک جاری رہی ۔ذرائع کے مطابق سینیٹراسحاق ڈارنے پیپلزپارٹی سے سینٹ میں تحفظ پاکستان آرڈیننس پرحمایت کرنے کی درخواست کی اوراس حوالے سے طویل تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پرطالبان سے مذاکرات سمیت دیگراہم قومی امورپربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس حوالے سے جب خبر رساں ادارے نے میاں رضاربانی سے رابطہ کیاتوانہوں نے کہاکہ سیدخورشیدشاہ کے گھرکھانے پروزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات ہوئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ تحفظ پاکستان آرڈیننس پرپیپلزپارٹی اپنے موٴقف پرقائم ہے اوراس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔