پسندیدہ قرار نہ دینے پر غم وغصہ؟،بھارتی وزیر تجارت نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا،دورہ ملتوی ہونے وجہ سے تجارت کے فروغ کا معاملہ زیرالتواء ہوگیا

بدھ 12 فروری 2014 07:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء) بھارتی وزیر تجارت آنند شرما نے پاکستان کی طرف سے بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک (ایم ایف این) کا درجہ نہ دینے پر پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا۔ انہوں نے رواں ہفتے پاکستان کے دورے پر آنا تھا جو ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری تجارت راجیو کھیرنے میڈیا کو بتایا کہ آنند شرما کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا ہے انہوں نے اس کی کوئی وجوہات نہیں بتائیں لیکن ماضی میں بھارتی حکام نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کو باقاعدہ طور پر پسندیدہ ملک کا درجہ دے جس پر کئی سال سے اتفاق کیا گیا ہے، بھارتی وزیر نے اس ہفتے پاکستان کا دورہ کرنا تھا اور بارڈر پر ٹرکوں اور کنٹینرز کی آمد و رفت میں اضافے پر بات چیت کرنا تھی جس پر پچھلے ماہ دونوں اطراف سے اتفاق کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر تجارت کا دورہ ملتوی ہونے سے یہ معاملات التواء کا شکار ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :