اعتزازاحسن قومی ہیروہے ،طالبان سے مذاکرات کے دوران جنگ بندی ہونی چاہئے ،عمران خان ،پولیومہم پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،پرویزخٹک کودھمکیاں مل رہی ہیں ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

بدھ 12 فروری 2014 07:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ طالبان سے مذاکرات سے پہلے سیزفائرہوناچاہئے ،پشاورمیں سینماگھروں میں دھماکے امن مذاکرات کوسبوتاژکرنے کی سازش ہے ۔وزیراعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک کودھمکیاں مل رہی ہیں ،پی ٹی آئی پولیومہم میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی ۔عمران خان طالبان کاترجمان نہیں ،پاکستانی قوم اورملک کاترجمان ہے ۔

نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکراتی عمل کامیاب ہوناچاہئے ،حکومت نے طالبان سے مذاکرات کمیٹی بناکرتاریخی فیصلہ کیاہے ،دھماکے امن کوخراب کرنے کی کوشش ہے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بیرونی سازش کوبے نقاب کرے اورڈرون حملے رکوانے کی کوشش کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے توآخری حل آپریشن ہے ،دس سالہ جنگ سے پاکستان کی معیشت کمزورہوگئی ہے اورسیکورٹی فورسزاورعوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جنگ بندی سے مذاکرات کامیاب ہوں گے ،حکومت اورطالبان سیزفائرپرراضی ہوجائیں ۔انہوں نے کہاکہ نیٹوسپلائی بندکرناپی ٹی آئی کاکارنامہ ہے ،اورپی ٹی آئی امریکہ کے سامنے ڈٹ کرمقابلہ کریگی ۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی تسلی بخش ہے ،پولیس اوردیگرادارے مضبوط ہورہے ہیں کے پی کے میں پولیومہم جاری رہے گی اورکے پی کے نوجوانوں اورپولیس کوسلام پیش کرتاہوں جنہوں نے مثالی کام کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ گیارہ مئی کے دھاندلی کے واقعات سے سبق حاصل کرے ،تاریخی دھاندلی کوبے نقاب نہ کیاتوالیکشن کمیشن آئینی طورپرکمزورہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں گرین مہم شروع کررہے ہیں جوتاریخی ہوگی پارٹی میں ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں لیکن آئندہ ان غلطیوں سے سبق حاصل کرینگے۔