اتحادی سپورٹ فنڈسے 35کروڑ20لاکھ ڈالر5روزکی تاخیرسے موصول ہوگئے ،وزارت خزانہ

بدھ 12 فروری 2014 07:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء)پاکستان کواتحادی سپورٹ فنڈکی مدمیں 35کروڑ20لاکھ ڈالرپانچ روزکی تاخیرکے بعدمل گئے ۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کواتحادی سپورٹ فنڈسے یہ رقم 6فروری کوملناتھی جواب تک نہ مل سکی تھی تاہم امریکہ کی طرف سے یہ رقم منگل 11فروری کوموصول ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھی آئی ایم ایف کوایک اورقسط اداکردی ہے ۔