مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں بند ہوں‘ وزیراعظم،حکومت خلوص نیت سے مذاکرات کو کامیاب بنانا چاہتی ہے،حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت

بدھ 12 فروری 2014 07:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں بند ہوں‘ حکومت خلوص نیت سے مذاکرات کو کامیاب بنانا چاہتی ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار حکومتی کمیٹی سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔میڈیا اطلاعات کے مطابق حکومتی کمیٹی نے منگل کو وزیراعظم سے ملاقات کی جسمیں طالبان کمیٹی سے ہونے والی ملاقات اور بات چیت سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں رکنی چاہئیں ۔ کمیٹی اپنا کام جانفشانی سے جاری رکھے ملک کو امن کی ضرورت ہے۔ چاہتے ہیں کہ ملک سے خون خرابہ ختم ہو مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں بند ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ طالبان کی طرف سے اس قسم کی کارروائیوں سے لاتعلقی کا اعلان مثبت پیشرفت ہے تاہم یہ کافی نہیں یہ سلسلہ بند کرنے کیلئے تمام فریقوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :