واشنگٹن‘ ترک کمپنی کار کے کا عالمی عدالت میں پاکستان کے خلاف بحری بجلی گھروں کو روکنے پر2.1 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

منگل 11 فروری 2014 04:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء) ترک کمپنی کار کے نے عالمی عدالت میں پاکستان کے خلاف بحری بجلی گھروں کو روکے رکھنے پر 2.

(جاری ہے)

1 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک کمپنی کار کے کے بحری بجلی گھروں پر مشتمل جہاز کو پاکستان نے اپریل 2012 ء سے روک تھا اور کار کے نے عالمی بینک کے سرمایہ کاری تنازعات پر پاکستان کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرلیا ہے اور پاکستان کے خلاف بحری بجلی گھروں کو روکے رکھنے کے خلاف 2.1 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :