حکومت سنجیدگی سے مذاکرات کے راستے پر چل رہی ہے ،اس عمل کی کو کامیاب دیکھنا چاہتی ہے، چوہدری نثار

منگل 11 فروری 2014 04:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت سنجیدگی سے مذاکرات کے راستے پر چل رہی ہے اور اس عمل کی کو کامیاب دیکھنا چاہتی ہے ، انہوں نے یہ بات خیبر پختونخواہ کے گورنر انجینئر شوکت اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کے روز یہاں ان سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل بالخصوص گزشتہ روز طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی کے دورہ شمالی وزیرستان کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر گورنر کے پی کے نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک مشکل عمل ہے اور ابتدائی رابطوں کے ذریعے ایک مثبت آغاز کیا جا چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام ستون اس عمل کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں ۔