کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، کانفرنس کے دوسرے روز آج پروموشنز بورڈ کا اجلاس ہوگا ، بریگیڈئر سے میجر جنرل کے عہدوں پر ترقیوں کا فیصلہ کیاجائے گا

منگل 11 فروری 2014 04:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء) پا ک فوج کے کور کمانڈرز نے پیر کو یہاں ہونے والی 169ویں کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

کور کمانڈرز کانفرنس چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں ہوئی یہ دو روزہ کانفرنس معمول کے ماہانہ اجلاسوں کے سلسلے کی کڑی ہے ۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کانفرنس کے پہلے روز پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ شرکاء نے ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا ۔ کانفرنس کے دوسرے روز پروموشنز بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں بریگیڈئر سے میجر جنرل کے عہدوں پر ترقیوں کا فیصلہ کیاجائے گا ۔