پاکستان کا موجودہ آئین غیر اسلامی ہے‘ مولانا عبدالعزیز

پیر 10 فروری 2014 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کا موجودہ آئین غیر اسلامی ہے‘ پاکستان کا اسلامی قانون صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے‘ طالبان سے معاہدہ ہو تب بھی یہ خدشہ ہے کہ یہ عارضی ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ اپنے موقف پر قائم ہوں اور رہوں گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کا موجودہ آئین انگریز کا بنایا ہوا ہے البتہ کسی کسی جگہ پر شقوں کی پیوند کاری کی گئی ہے۔

آئین پاکستان کو اسلامی آئین کہنے والے ملک کے تمام علماء سے مناظرہ کرنے کیلئے تیار ہوں۔ مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ حکومت نفاذ شریعت کا مطالبہ ماننے سے ہی انکار کرچکی ہے۔ مولانا سمیع الحق سے گذشتہ دو روز سے رابطہ نہیں ہوا۔ حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے پرامید نہیں ہوں۔ طالبان اور حکومت کے درمیان اگر معاہدہ ہو بھی گیا تو خدشہ ہے کہ یہ عارضی ثابت ہوگا۔