کوئٹہ،نصیر آباد کے علاقے میں گھر پر حملے کے نتیجے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

پیر 10 فروری 2014 07:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء) نصیر آباد کے علاقے میں گھر پر حملے کے نتیجے میں دو خواتین دو بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز نصیر آباد کے علاقے میں ایک گھر پر نامعلوم مسلح کے حملے کے نتیجے میں گزگی خان ‘ شیرو خان ‘ مدد علی ‘ امام بخش ‘ نعمت اللہ ‘ ایوب دو خواتین امیراں بی بی ‘ میر زادی اور نامعلوم بچے جاں بحق ہوگئے تصادم سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا متعلقہ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔