رحیم یار خان کے قریب گیس کی3 مین لائنیں دھماکے سے تباہ ہوگئیں،گیس پائپ لائن 24 انچ، 18 انچ اور 16 انچ قطرکی ہیں، ان لائنوں سے رحیم یارخان، ملتان، بہاولپور، لاہور اور فیصل آباد کو گیس دی جاتی ہے،صارفین گیس چولہے، ہیٹر اور گیزر فوری بندکردیں،، لائنوں کی مرمت میں 24 سے 36گھنٹے لگ سکتے ہیں،یم ڈی سوئی ناردرن

پیر 10 فروری 2014 07:45

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء)رحیم یار خان کے قریب گیس کی3 مین لائنیں دھماکے سے تباہ ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن 24 انچ، 18 انچ اور 16 انچ قطرکی ہیں، ان لائنوں سے رحیم یارخان، ملتان، بہاولپور، لاہور اور فیصل آباد کو گیس دی جاتی ہے، دھماکوں کے بعد سے مجموعی طورپر 630 ملین کیوبک فٹ گیس کا شارٹ فال ہوگیا، سسٹم میں صرف400ملین کیوبک فٹ گیس کی سپلائی رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ صارفین گیس چولہے، ہیٹر اور گیزر فوری بندکردیں، واقعے سے ملک میں گیس پریشرانتہائی کم ہوگیا، لائنوں کی مرمت میں 24 سے 36گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گیس پائپ لائن دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی نے قبول کرلی ہے۔