مذاکراتی عمل کاٹائم فریم نہیں ،مذاکراتی عمل کوکمیٹیوں پرچھوڑدیناچاہئے ،پرویزرشید،ہماری ٹیم سچے پاکستانیوں پرمشتمل ہے ،عوام کومضبوآط پاکستان دیکرجاناچاہتے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 9 فروری 2014 08:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9فروری۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ مذاکراتی عمل کاٹائم فریم نہیں ،مذاکراتی عمل کوکمیٹیوں پرچھوڑدیناچاہئے ،ہماری ٹیم سچے پاکستانیوں پرمشتمل ہے ،عوام کومضبوط پاکستان دیکرجاناچاہتے ہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دفاعی ادارے پاکستان کی بھلائی کیلئے قدم اٹھاتے ہیں ،ہم پاکستان کے دفاعی اداروں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،پاکستان کے دفاعی ادارے انتہائی منظم ہیں ،پاکستان کا ایک ایک انچ ہمارے لئے اہم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ لیکرچلناچاہتے ہیں ،امن مذاکرات سے کچھ لوگوں کے اختلافات رہے ہیں کسی جماعت سے نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہماری مذاکراتی کمیٹی کومنتخب نمائندوں کی حمایت حاصل ہے ،کمیٹی سچے پاکستانیوں پرمشتمل ہے ،پاکستان بنانے کیلئے اہم کرداراداکیاہے ۔ہماری ٹیم میں کوئی اجنبی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ عرفان صدیقی میرے استادہیں اکثرناشتہ ان کے گھرکرتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ ویت نام فلسطین اورآئرلینڈمیں بھی مذاکرات ہوئے ۔مذاکرات میں مسائل حل ہوتے ہیں ۔مذاکراتی عمل کاٹائم فریم نہیں ،مذاکراتی عمل کوکمیٹیوں پرچھوڑناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :