پاکستان کو فرانسیسی آبدو زوں کی فروخت میں مبینہ رشوت سکینڈل،عدالت نکولس سرکوزی کی طلبی کی خواہاں

اتوار 9 فروری 2014 08:00

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9فروری۔2014ء)پاکستان کو فرانسیسی آبدوزیں فروخت کرنے میں مبینہ طور پر رشوت لینے کی تحقیقات کرنے والے ججز سابق صدر نکولس سرکوزی کی ایک خصوصی عدالت کے سامنے گواہی دینے کے لئے انہیں طلب کرنا چاہتی ہے ، یہ بات کیس میں سول پارٹیوں کے ایک وکیل نے بتائی ۔

(جاری ہے)

اولیورمورائس نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ”کراچی امور“ میں تحقیقات کرنیوالے مجسٹریٹ چاہتے ہیں کہ جج کورڈی جسٹس ڈی لا ری پبلک (سی جے آر) جو وزارتی بدعنوانی کے کیسز کی سماعت کررہے ہیں ، اس کیس کو لے اور سرکوزی جو اس وقت کے وزیرخزانہ تھے ، کو طلب کرے ، جیسا کہ وہ ایک معاون گواہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :