پاک بھارت دوطرفہ تجارتی و کمرشل تعلقات کے فروغ کیلئے بھرپور حامی ہیں ، امریکہ ، دونوں مما لک کے درمیان اس طرز کے اقدامات دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے بنیاد فراہم کرینگے ، سوسان رائس

اتوار 9 فروری 2014 07:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9فروری۔2014ء) امریکہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت دوطرفہ تجارتی و کمرشل کے فروغ کے مکمل حامی ہیں کیونکہ اس طرز کے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان تعقلقات معمول رپ لانے کی بنیاد فراہم کرینگے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوسان رائس نے آسین انسٹی ٹیوٹ بھارت امریکہ مذاکرات سے خطاب کے دوران کہا کہ جب علاقائی استحکام کے فروغ کی بات آئی ہے تو امریکہ پاک بھارت تجارتی اور کمرشل تعلقات کے فروغ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتوں کو مستحکم قیادت کو ان اقدامات سے نہ صرف بہترین اقتصادی صلہ ملے گا بلکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے بنیاد فراہم کریگا ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا بھی ایشیا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے کیونکہ ایشیائی خطے میں امریکہ کے مفادات وسیع تر ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ ان حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے لک ایس ایشیا پالیسی کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور گلوبل چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی کے شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں ہم نے کافی حد تک بہتر پیش رفت کی ہے اور یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ رواں سال کے آخر میں بھارت پہلی بار ہوائی میں ہونیوالی امریکہ و دیگر ایشیائی ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں اور رائم میں حصہ لے گا ۔

متعلقہ عنوان :