کورکمانڈرزکانفرنس کل ہوگی ، پیشہ وارانہ امور،خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اورپیشرفتوں بارے تبادلہ خیال کیاجائیگا

اتوار 9 فروری 2014 07:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9فروری۔2014ء)پاک فوج کی معمول کی ماہانہ کورکمانڈرزکانفرنس کل ( پیرکو)ہوگی ،جس میں پیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیاجائیگا،اس کے علاوہ خطے میں ہونے والی تبدیلیوں اورپیشرفتوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روزباخبرذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ پاک فوج کی ماہانہ کورکمانڈرزکانفرنس کل پیرکوہوگی ،کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل راحیل شریف کریں گے ۔

کانفرنس میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ اموراورصلاحیت میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاجائیگا،اس کے علاوہ خطے میں رونماہونے والی تبدیلیوں اوردیگردفاعی حوالے اہمیت کے حامل امورپربھی بات چیت ہوگی ۔ذرائع نے کاکہناہے کہ اس کے علاوہ آرمی چیف اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بارے میں بھی کورکمانڈرکواعتمادمیں لیں گے جبکہ حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات پربھی تبادلہ خیال کاامکان ہے ۔