مدینہ منورہ ، ہوٹل میں آتشزدگی سے 15افرادجاں بحق ، 130سے زائدزخمی امدادی سرگرمیاں شروع ،ہلاکتوں میں مزیداضافے کاخدشہ

اتوار 9 فروری 2014 07:58

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9فروری۔2014ء)مدینہ منورہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے ایک المناک حادثے میں کم ازکم 15افرادجاں بحق جبکہ 130سے زائدزخمی ہوگئے ،امدادی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں ،ہلاکتوں میں مزیداضافے کاخدشہ ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مدینہ منورہ میں قائم اشراق المدینہ ہوٹل میں ہفتہ کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے کے بعدفائربریگیڈکاعملہ اورامدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورآگ پرقابوپانے کے لئے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ہوٹل انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں 700افرادمقیم تھے اورآگ کے باعث 15افرادجاں بحق اور130زخمی ہوگئے ۔میڈیاکے مطابق امدادی ٹیمیں ہوٹل میں موجودافرادکونکالنے میں مصروف ہیں جبکہ فائربریگیڈآگ بجھارہاہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے روئٹرز نے مصر کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق مصر سے ہے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے ڈھائی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق آگ کی وجہ سے متاثرہ ہوٹل کے نزدیک واقع ایک اور ہوٹل کو بھی خالی کروایا گیا۔ابھی تک آتشزدگی کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا اور حکام اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :