عمران خان کی مذکراتی ٹیم میں شمو لیت پر خو شی ہو ئی تھی تا ہم الگ کیوں ہو ئے مجھے معلوم نہیں، خورشید شاہ ، اگر وہ کمیٹی میں شامل ہو تے تو بہتر نتا ئج نکل سکتے تھے ،سندھ حکومت میں متحدہ قومی موومنٹ کی شمولیت کے متعلق مجھے علم نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 9 فروری 2014 07:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9فروری۔2014ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خو رشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی مذکراتی ٹیم میں شمو لیت پر خو شی ہو ئی تھی تا ہم وہ الگ کیوں ہو ئے مجھے معلوم نہیں اگر وہ کمیٹی میں شامل ہو تے تو بہتر نتا ئج نکل سکتے تھے ،سندھ حکومت میں متحدہ قومی موومنٹ کی شمولیت کے متعلق مجھے علم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سکھر ائیر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذکرات آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہو ئے ہو نے چا ہئیں مذکراتی ٹیم میں پا رلیمنٹرین کو شامل نہ کرنا بہتر ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی کوئی شق قرآن و سنت سے متصادم نہیں ہے اس طرح کی با تیں بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ حکو مت میں ہوں یا اپوزیشن میں تمام پا رلیمنٹرین قابل احترام ہو تے ہیں اس لیے وزیر اعظم اپنے وزیر مملکت کے بیان کا نو ٹس لیں عابد شیر علی کو اس طرح کی با تیں زیب نہیں دیتیں وہ اس طرح کے بیا نات سے گریز کریں ان کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب میں کو ئی جرم ہو تو کیا وہاں پر اس کی ذمہ داری کسی وزیر پر ڈا لی جا سکتی ہیان کا کہنا تھا کہ سندھ کی صو رتحال پر سندھ کے وزیر اعلیٰ سے بات چیت ہو تی رہتی ہے انہوں نے کہا کہ خسارے کو جواز بنا کر قومی اداروں کی نجکا ری نہ کی جا ئے مسلم لیگ (ن) انتخا بی وعدوں کے بعد اب اداروں کی کا رکردگی بہتر بنا نے پر تو جہ دے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیا تی انتخا بات اب نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہی ہو نگے متحدہ قومی موومنٹ سے مذکرات کے حوا لے سے مجھے کو ئی علم نہیں ہے۔