راولپنڈی‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات، باہمی دلچسپی اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت

اتوار 9 فروری 2014 07:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9فروری۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع پرنس سلمان بن سلطان السعود سے ملاقات کی ہے آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف جو ان دنوں سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر ہیں، نے سعودی نائب وزیر دفاع پرنس سلمان بن سلطان مسعود سے ملاقات کی ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے معاملات پر بات چیت کی گئی اس سے پہلے آرمی چیف نے عمرہ ادا کیا اور پاکستان میں امن ‘ ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔