شریعت کانفاذطالبان کاپہلاایجنڈاہے ،میں اس آئین کومانتاہوں جس میں قرآن وسنت سپریم ہو،مولاناعبدالعزیز،ملک میں شرعی نظام ہوتاتومشرقی پاکستان کبھی علیحدہ نہ ہوتاامن تب ہوگا،جب شریعت کانفاذہوگا،نجی ٹی وی کوانٹرویو

ہفتہ 8 فروری 2014 08:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء)حکومت طالبان مذاکرات کمیٹی کے رکن مولاناعبدالعزیزنے کہاہے کہ شریعت کانفاذطالبان کاپہلاایجنڈاہے ،میں اس آئین کومانتاہوں جس میں قرآن وسنت سپریم ہو،ملک میں شرعی نظام ہوتاتومشرقی پاکستان کبھی علیحدہ نہ ہوتاامن تب ہوگا،جب شریعت کانفاذہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں مولاناعبدالعزیزنے کہاکہ طالبان کی جانب سے شریعت کانفاذپہلاایجنڈاہے ،جس میں پاکستان کاوہ آئین مانتاہوں جس میں قرآن وسنت سپریم ہو،ہم ملک میں امن چاہتے ہیں لیکن امن کیلئے سب سے بہترطریقہ اسلامی نظام کانفاذہے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک اسلام کے نام پربناتھاشریعت کانفاذنہ ہونے کی وجہ سے مشرقی پاکستان ہم سے علیحدہ ہوا،پاکستان میں شرعی نظام کوکیوں نافذنہیں کیاگیا،سودکوشرعی عدالت کی جانب سے حرام قراردیئے جانے کے بعدسپریم کورٹ نے اس حکم کوکیوں کالعدم قراردیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کہاجاتاہے کہ پہلے امن ہوپھرشریعت نافذہوگی ،لیکن ہم کہتے ہیں کہ دوادوگے توعلاج ہوگااورجب ملک میں شرعی نظام ہوگا،قاتلوں اورچوروں کوسزائیں ملیں گی توپھربم بھی نہیں پٹھیں گے اورامن بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :