پاکستان ڈرون حملوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے:تسنیم اسلم، پاکستان طویل عرصے سے اس بات پر زوردے رہا تھا کہ ڈرون حملے قابل قبول نہیں ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 8 فروری 2014 08:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء )دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے اس بات پر زوردے رہا تھا کہ ڈرون حملے قابل قبول نہیں ہیں جن سے بے گناہ شہری شہید ہوتے ہیں ایک انٹرویو میں اْنہوں نے ڈرون حملوں کو ملکی سالمیت کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ' ڈرون حملوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے اور یہ حملے پاکستان خودمختاری کے خلاف ہیں۔

متعلقہ عنوان :