ورکرز ویلفیئر فنڈ کے175 ارب روپے وزارت خزانہ کے پاس ہیں،صدر الدین راشدی، مذکورہ فنڈ صوبوں کو جاری کیا جائے۔رواں مالی سال کے دوران ورکرز ویلفیئر فنڈ کے1.559 ارب روپے صوبوں کو جاری کئے جا چکے ہیں ،قو می اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

ہفتہ 8 فروری 2014 08:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء)وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی وترقی انسانی حقوق وسائل صدر الدین راشدی نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے175 ارب روپے وزارت خزانہ کے پاس ہیں ہم سب مل کر وفاقی وزیر خزانہ سے درخواست کرتے ہیں کہ مذکورہ فنڈ صوبوں کو جاری کیا جائے۔رواں مالی سال کے دوران ورکرز ویلفیئر فنڈ کے1.559 ارب روپے صوبوں کو جاری کئے جا چکے ہیں جس میں کچھ تاخیر ضرور ہوئی وہ یہاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے میاں عبدالمنان کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے میاں عبد المنان نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جس میں انہوں نے سوال کیا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے رواں مالی سال کے دوران کل کتنے صوبوں کو منتقل کئے گئے ہیں ۔ن لیگی ایم این اے خالدہ منصور نے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے کل پونے دو کھر روپے وفاق وزارت خزانہ کے پاس جمع ہوئے ہیں جبکہ صوبوں کو اب تک کل 50 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب وفاقی وزیر خزانہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ورکرز ویلفیئر فنڈز کی رقم صوبوں کو جاری کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :