پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا انحصار حالات پر منحصر ہے ، سلمان خورشید ،پاکستانی وزیراعظم کو مذاکرات کیلئے باضابطہ دعوت نامہ بھیجنا چاہیے ، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 8 فروری 2014 08:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا انحصار حالات پر منحصر ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف کو باضابطہ طور پرمذاکرات کا دعوت نامہ بھیجنا چاہیے جو کہ ہم وزیراعظم کو پیش کرینگے جس پر وہ سنجیدگی سے غورکرینگے اور حالات کے مطابق وہ مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا فیصلہ حالات پر منحصر ہے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے آغاز کے لئے حالات کا سازگار ہونا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے تاہم حالات کی بہتری کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر تجارت انند شرما تجارتی مذاکرات کے لیے پاکستان جارہے ہیں جس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ حالات میں کیا پیش رفت ہوئی ہے ۔