طالبان سے مذاکرات آئین کے مطابق ہوں گے سردار یوسف ، مولانا عبدالعزیز ذاتی حیثیت میں بیان دے رہے ہیں ، حکومت اور طالبان نے کوئی شرائط عائد نہیں کیں ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 8 فروری 2014 08:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات آئین کے مطابق ہوں گے ، مذاکرات قومی معاملہ ہے ، سیاسی جماعتوں کو طالبان سے مذاکرات کے لیے قومی فریضہ سمجھ کر کردار ادا کرنا چاہیے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے قومی فریضہ سمجھ کر کردار ادا کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے حکومت سنجیدہ ہے اور سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز ذاتی حیثیت میں نظام شریعت کا مطالبہ کررہے ہیں حکومت اور طالبان نے کوئی شرائط عائد نہیں کی انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے سیاسی جماعتوں کو قومی فریضہ سمجھ کر کردار ادا کرنا چاہیے اور ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے حکومتوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ۔