جلیل عباس جیلانی کی کیپٹل بل میں کانگریس مین روڈنی فرلینگوسن سے ملاقات ،پاک امریکہ باہمی تعلقات سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال

ہفتہ 8 فروری 2014 08:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء)امریکہ میں متعین پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے کیپٹل بل میں کانگریس مین روڈنی فرلینگوسن سے ملاقات کی۔جس میں پاک امریکہ باہمی تعلقات سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیزکے مطابق کانگریس مین روڈنی فرلینگوسن جوکہ نیوجرسی سے ری پبلکن کانگریس اورکانگریس کی ڈیفنس اپروپری ایشنزسب کمیٹی کے چیئرمین ہیں نے دہشتگردی کے جنگ میں پاکستانی بانیوں کوسراہا۔انہوں نے کہاکہ نیوجرسی میں پاک امریکن برادری دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کومربوط بنانے کیلئے اپنامتحرک کرداراداکررہی ہے ۔دونوں رہنماوٴں کے مابین ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پربات چیت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :