پیسکو چیف کے گھر پر خیبر پختونخوا کے وزیر کا دھاوا چور مچائے شور والی بات ہے، عابد شیر علی ،فریال تالپور کے علاقے نوڈیرو سٹی فیڈر کے لاسز 98 فیصد ہیں، بجلی چوری کی روک تھام کے لیے مہم تیز کردی ، وزیراعظم نے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے منگل کو اجلاس طلب کیا ہے،پریس کانفرنس

ہفتہ 8 فروری 2014 08:24

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء ) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پیسکو چیف کے گھر پر خیبر پختونخوا کے وزیر کا دھاوا چور مچائے شور والی بات ہے انھوں نے سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیسکو ) میں بجلی چوری کے ثبوت بھی جاری کردیے، فریال تالپور کے علاقے نوڈیرو سٹی فیڈر کے لاسز 98 فیصد ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے مہم تیز کردی ہے او ر وزیراعظم نے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے منگل کو اجلاس طلب کیا ہے، انھوں نے کہا کہ پیسکو چیف کے گھر پر وزیر کا دھاوا چور مچائے شور والی بات ہے، عابد شیر علی نے بتایا کہ سیپکو میں 40فیصد کم ریکوری ہو رہی ہے جبکہ سندھ میں دیہاتوں کے دیہات مفت بجلی استعمال کر رہے ہیں، انھو ں نے کہا کہ جہا ں بل نہیں مل رہے ان علاقوں میں حکومت 20سے22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کریں گے، انہوں نے بتایا کہ فریال تالپور کے علاقے نوڈیرو سٹی فیڈر کے لاسز 98 فیصد ہیں، صارفین سے 56 ملین روپے سے زائد پیسے وصول کرنے ہیں،عابد شیر علی نے کہا کہ کل سے سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی میں چوروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا جائے گاایم این اے نذیر احمد بوگھیو کے علاقے ڈھوکری بجلی چوری کی مد میں 130 ملین روپے کے واجبات وصول کرنے ہیں، عابد شیر علی نے بتایا کہ رتو ڈھیرو میں 13334 بجلی صارفین سے 445 ملین کے واجبات وصول کرنے ہیں، نصیرآباد میں 95 فیصد لاسز ہیں، 234 ملین روپے وصول کرنے ہیں،لاکھی سب ڈویڑن میں 94فیصد لاسز ہیں، صارفین سے 130 ملین روپے وصول کرنے ہیں،عابد شیر علی نے بتایا کہ 30اپریل تک بلوچستان کے گرڈ اسٹیشنز اور تمام علاقوں تک بجلی سپلائی مکمل ہوجائے گی۔