خانیوال، چھب کلاں میں پولیس ناکے پر خود کش حملہ ،2اہلکار جاں بحق ، متعدد زخمی ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ، زخمیوں کو خانیوال ہسپتال منتقل کردیا گیا

ہفتہ 8 فروری 2014 08:22

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء) خانیوال کے علاقے چھب کلاں میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 2اہلکار جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شام ضلع خانیوال کے علاقے چھب کلاں کے گاؤں 84-15 ایل میں پولیس نے ایک گاڑی کو ناکے پر روکا تو اس دوران گاڑی سے ایک شخص باہر نکلا اور دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں ناکے پر موجود ایلیٹ فورس کے دو اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے واقع کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آ پریشن شروع کردیا جبکہ زخمیوں کو خانیوال کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :