طالبان کی سیاسی کمیٹی نے مولانا سمیع الحق کو دس فروری کو شمالی وزیرستان آنے کی دعوت دے دی

ہفتہ 8 فروری 2014 08:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء) طالبان کی سیاسی کمیٹی نے مولانا سمیع الحق کو دس فروری کو شمالی وزیرستان آنے کی دعوت دے دی نجی ٹی وی جمعہ کے روز طالبان کی سیاسی اور مذاکراتی کمیٹی کے درمیان پہلا رابطہ ہوا اور سیاسی کمیٹی کے رکن قاری شکیل نے دس فروری کو مولانا سمیع الحق کو شمالی وزیرستان آنے کی دعوت دے دی ہے جہاں پر مولانا سمیع الحق سیاسی کمیٹی کو حکومتی کمیٹی سے ہونے والی پہلی ملاقات اور تجاویز سے آگاہ کریں گے اوران پر غور کے بعد طالبان اپنا اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔