طالبان سے مذاکرات ،امریکی سفارتخانے کاسیاسی سیل بھی متحرک ہوگیا،پولیٹیکل سیکرٹری کے پاکستانی سیاستدانوں سے رابطے ،مذاکرات پرردعمل لیتے رہے

جمعہ 7 فروری 2014 08:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)پاکستانی حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کاآغازکرنے کے بعدامریکی سفارتخانے کاسیاسی سیل متحرک ہوگیا،سیاستدانوں کے ساتھ تیزی سے خفیہ رابطے کرکے مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

باخبرذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کاسلسلہ شروع ہوتے ہی امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل سیکرٹری رک واٹرزنے پاکستانی سیاستدانوں سے رابطے کرکے سین گن لیناشروع کردیاہے اوراس حوالے سے انتہائی اہم خفیہ ملاقاتیں پارلیمنٹ لاجزاوردیگردفاترمیں جمعرات کوبھی ہوتی رہیں ،جن میں طالبان سے مذاکرات کے معاملے پرامریکی سیاسی سیکرٹری سیاستدانوں کے ردعمل لیتے رہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :