طالبان سے مذاکرات پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہئے،رانا تنویر،امریکہ نے مذاکرات کے عمل کے دوران ڈرون حملے بند کرنے کی حکومت کو یقین دہانی کروائی ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 7 فروری 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہئے،امریکہ نے مذاکرات کے عمل کے دوران ڈرون حملے بند کرنے کی حکومت کو یقین دہانی کروائی ہے،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو امن کی ضرورت ہے،(ن) لیگ نے سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات شروع کئے ہیں،ڈرون حملوں میں کمی کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے،طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے حکومت سنجیدہ ہے،امن کے قیام کیلئے حکومتوں اور سیاسی قائدین کو مثبت سوچ کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔