مسلم لیگ(ن) طالبان سے مذاکرات کے نام پر فروری کا مہینہ گزارنا چاہتی ہے،چوہدری شجاعت،مذاکرات کامیاب ہونا مشکل ہیں،طالبان کی شرائط حکومت کے لئے مشکل ترین ہوں گی،میڈیا گفتگو

جمعہ 7 فروری 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)مسلم لیگ(ق) کے صدر وسینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) طالبان سے مذاکرات کے نام پر فروری کا مہینہ گزارنا چاہتی ہے،مذاکرات کامیاب ہونا مشکل ہیں،طالبان کی شرائط حکومت کے لئے مشکل ترین ہوں گی۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کیلئے دعا ہی کرسکتے ہیں،کیونکہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام کو کچھ نہیں ملا،طالبان سے مذاکرات کرنا نہایت ہی مشکل ہیں،انہوں نے کہا کہ لگتا ہے وفاقی حکومت مذاکرات کے نام پر سردیاں گزارنا چاہتی ہے اور آئندہ ماہ میں کچھ اور ہی ہونے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :