حکومت نے عوام پر بجلی کا ایک اور بم گرادیا ، 1.01 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

جمعہ 7 فروری 2014 08:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء) وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی کا ایک اور بم گرادیا ، بجلی 1.01 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1.01 روپے اضافہ کردیا ہے اور صارفین سے اضافہ فروری کے بلوں میں وصول کیاجائے گا تاہم اس اضافے کا اطلاق 50یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :