یوم یکجہتی کشمیر‘ چیئرمین کشمیر کمیٹی کی جانب سے اقوام متحدہ کے مبصر مشن میں مفاہمتی یادداشت پیش ،اقوام متحدہ سے مسئلہ ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے فعال کردار کا مطالبہ

جمعرات 6 فروری 2014 02:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قومی اسمبلی کے اراکین کے ایک گروپ نے چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اقوام متحدہ کے مبصر مشن میں مفاہمتی یادداشت پیش کی جس میں ادارے کی مسئلہ کشمیر کے حل بارے منظور کی گئی قراردادوں پر گذشتہ چھ دہائیوں سے کوئی پیشرفت نہ ہونے بارے یاددہانی کرائی گئی۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق مفاہمتی یادداشت پیش کرنے والے اراکین اسمبلی کے گروپ میں اعجازالحق اور چوہدری افتخار نذیر شامل تھے۔

(جاری ہے)

یادداشت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فعال کردار ادا کرتے ہوئے بھارت پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالے۔ اراکین اسمبلی کے وفد نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر پاکستان کیساتھ کمپوزٹ ڈائیلاگ کے آغاز کی ضرورت پر بھی زور دے۔

وفد نے حقوق انسانی کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی نمائندے کی تعیناتی کو بھی سراہا۔ وفد نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے عوامی امنگوں کے مطابق حل کیلئے عالمی برادری کو متحد کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :