بھارت کے کنٹرول لائن پر امن کیلئے پاکستان سے دوبارہ بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ،پاکستان کو آئندہ ہفتے مذاکرات کی تجویز دے دی امید ہے مثبت جواب ملے گا‘ ترجمان وزارت خارجہ

جمعرات 6 فروری 2014 02:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء) بھارت نے کنٹرول لائن پر مستقل امن کے قیام کیلئے پاکستان کیساتھ بات چیت پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ ہفتے مذاکرات کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید اکبرالدین نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بھارت ایل او سی پر پائیدار امن کیلئے بات چیت کا عمل جاری رکھنے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کا خواہاں ہے اور اس حق میں نہیں کہ کنٹرول لائن پر تناؤ کی صورتحال پیدا ہو۔ اکبرالدین نے کہا کہ پاکستانی حکام کو تجویز دی گئی ہے کہ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے بات چیت شروع کی جائے اور امید ہے ک پاکستان کی جانب سے مثبت جواب سامنے آئے گا۔