یواے ای حکومت پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے بھرپور معاونت فراہم کرے گی ،شیخ حمدان بن راشد المکتوم، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے، اسحاق ڈار

جمعرات 6 فروری 2014 02:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء) متحدہ عرب امارات کے نائب حکمران اور یو اے ای کے وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے بھرپور معاونت فراہم کرے گی ۔ نائب حکمران نے یہ بات وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کے دوران کہی شیخ حمدان بن راشد نے اس امید کااظہار کیا کہ موجودہ حکومت کو درپیش مسائل سے جلد نمٹ لے گی ۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر اظہار خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دروان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شیخ ہمدان کو وزیراعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں چل رہی ہے جس کی بنیادی وجہ معاشی نظم وضبط ہے ۔ ملکی صنعتی سیکٹر بہتری کی طرف گامزن ہے جبکہ محصولات کی وصولیوں میں 26فیصد اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ انرجی بحران کے خاتمے کے لیے حکومت اپنے وسائل کو بروئے کار لانے کی کوشش کررہی ہے اس حوالے سے تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے نئی پالیسی جلد آجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :