مضاربہ سکینڈل میں تبلیغی جماعت نے کمپنیاں رجسٹرڈ کرائیں ،رانا محمد افضل ، بلیک منی کو وائٹ کرکے مضاربہ کمپنیوں کو پیسے دیئے گئے ہیں چوروں پر مور پڑ گئے ہیں،یہ اکتیس ارب روپے کا فراڈ ہوا ہے اس میں آٹھ ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ چند تاحال سامنے آنے سے گریزاں ہیں، پارلیمانی امور برائے خزانہ کے سیکرٹری کا اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس کا جواب

بدھ 5 فروری 2014 04:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5فروری۔2014ء) پارلیمانی امور برائے خزانہ کے سیکرٹری رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ مضاربہ سکینڈل میں تبلیغی جماعت نے کمپنیاں رجسٹرڈ کرائیں ، بلیک منی کو وائٹ کرکے مضاربہ کمپنیوں کو پیسے دیئے گئے ہیں چوروں پر مور پڑ گئے ہیں اور یہ اکتیس ارب روپے کا فراڈ ہوا ہے اس میں آٹھ ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ چند تاحال سامنے آنے سے گریزاں ہیں ۔

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سفیان یوسف نے مضاربہ کمپنیوں کے بھیس میں غریب کے اربوں کے غبن سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے کہا کہ سترہ مضاربہ کمپنیوں کی سٹاک ایکسچینج میں رجسٹریشن کرائی ہے یہ لوگ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ان سے ابھی آٹھ ہزار لوگ سامنے آئے ہیں جبکہ دیگر تاحال کلیم کرانے سے گھبرا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مفتی احسان کی کمپنی نے ساڑھے تین ارب روپے بٹورے ہیں اور یہ گرفتار ہیں اس کے ساتھ ایک اور نے ڈیڑھ ارب بٹورے ہیں جس پر ایم کیو ایم کے سفیان یوسف نے کہا کہ نیب کے لوگ نااہل ہیں جو فراڈیوں کو گرفتار نہیں کررہے ہیں ان کو بھی منظر عام پر آنا چاہیے جس پر پارلیمانی امور برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا کہ پیسہ لینے اور دینے والے دونوں فراڈیئے ہیں چوروں پر مور پڑ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :