طالبان مذاکرات کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کی حدودمیں آتے ہیں تومکمل تحفظ فراہم کریں گے اوراگروہ سیاسی دفترکھولناچاہتے ہیں توبھی تحفظ فراہم کریں گے،شاہ فرمان

منگل 4 فروری 2014 07:54

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4فروری۔2013ء)وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے کہاکہ طالبان مذاکرات کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کی حدودمیں آتے ہیں تومکمل تحفظ فراہم کریں گے اوراگروہ سیاسی دفترکھولناچاہتے ہیں توبھی تحفظ فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہتحریک انصاف اپنے موٴقف پرقائم ہے ،دس سال سے تحریک انصاف کاموٴقف ہے کہ مذاکرات میں مسائل کاحل ہے ،مذاکرات کوڈی ریل نہیں ہونے دیں گے ،حکومتی کمیٹی میں تحریک انصاف کانمائندہ رستم شاہ مہمندہے جبکہ طالبان کی کمیٹی میں صوبائی حکومت کانمائندہ پروفیسرابراہیم ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ طالبان کے دوہی مطالبات ہیں ایک تویہ کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدگی دکھائے اوردوسرایہ کہ اختیارات رکھے ۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے بغیرمسائل کاحل ممکن نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :