وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ، طالبان کے ساتھ مجوزہ مذاکراتی عمل کے امور اور سرحدی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت کی گئی

منگل 4 فروری 2014 07:48

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4فروری۔2013ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات، طالبان کے ساتھ مذاکرات اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو سرحدی سکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی ۔ ملاقات میں ملک میں طالبان کے ساتھ مجوزہ مذاکراتی عمل کے امور پر بھی گفتگو اور مشاورت کی گئی ۔