وفاقی پولیس نے غداری کیس میں پرویز مشرف کے خصوصی عدالت کے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی،وفاقی پولیس کو اے ایف آئی سی کے باہر چار گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنا پڑا،سابق صدر کی جانب سے دو ضامنوں کی صورت میں وفاقی پولیس کو عدالت میں پیشی کی یقین دھانی کرائی گئی،ذرائع

منگل 4 فروری 2014 07:48

راولپنڈی/اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4فروری۔2013ء) وفاقی پولیس نے غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے سابق صدر جنرل ( ر) پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پیر کی شام وفاقی پولیس کی ٹیم ایس پی رورل کیپٹن (ر) الیاس کی سربراہی میں سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے عسکری ادارہ برائے امراض قلب( اے ایف آئی سی) گئی تھی ، پولیس ٹیم میں کیپٹن (ر) الیاس ایس پی رورل کے علاوہ ایس ڈی پی او شہزاد ٹاوٴن ، ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاوٴن و دیگر وفاقی پولیس کی جانب سے شامل تھے جنہوں نے شام 6بجے کے بعد راولپنڈی پولیس کے تھانہ آر اے بازار میں آمد کروائی جس کے حدود میں عسکری ادارہ براے امراض قلب واقع ہے جہاں سابق صدر زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذ رائع کے مطابق تھانہ آر بازار و پندی پولیس کے دیگر اہلکار بھی وفاقی پولیس ٹیم کے ہمراہ سابق صدر کی گرفتاری کے لئے اے ایف آئی سی گئے تاہم وفاقی پولیس کو سابق صدر کی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل میں تقریباً چار گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنا پڑا اور اس کے بعد سابق صدر کے وکلاء جن میں بیریسٹر سیف، شریف الدین پیرزادہ اور انور منصور شامل ہیں نے وفاقی پولیس کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی پولیس کی ٹیم کے سربراہ کیپٹن الیاس نے سابق صدر کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ان کے وکلاء کو پیش کیے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کی جانب سے دو ضامنوں کی صورت میں وفاقی پولیس کو اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ اگلی سماعت پر سابق صدر عدالت میں پیش ہوں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق سابق صدر کے ضمانتی مچلکے بھی پولیس کو دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :