تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، عمران خان صدارت کریں گے ،اجلاس میں عمران خان کی طالبان مذاکراتی ٹیم میں شامل ہونے یا نہ ہونے بارے فیصلہ کیا جائیگا

پیر 3 فروری 2014 08:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3فروری۔2014ء)تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج پیر کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحریک انصاف عمران خان کی طالبان مذاکرات کرنے والی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے غور ہوگا اور اس ٹیم کا حصہ بننے یا نہ بننے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کور کمیٹی کا اجلاس پہلے سے طے شدہ تھا تاہم طالبان سے مذاکرات کرنے والے ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے بعد میں صورت حال پیدا ہوگی جس پر اجلاس میں غور کیا جائیگا اور حتمی فیصلہ اراکین کی مشاورت سے ہوگا۔