طالبان کی جانب سے نامزد کردہ پانچ رکنی کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہیں،پرویز خٹک،امن کی خاطر جو بھی قدم بڑھائے گا ہم ان کا ساتھ دیں گے ،عمران خان نے کور کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس میں طالبان کی جانب سے نامزد کردہ کمیٹی سمیت ملکی صورت کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے، ہم نے جے یوآئی(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے تفصیلی بات چیت کی ہے، جس میں ملک کی موجود ہ صورتحال اور طالبان سے مذاکرات سمیت اہم امور زیر بحث آئے، "صحت کا انصاف" پروگرام کے ذریعے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک اور وعدہ پور ا کیاہے، میڈیا سے بات چیت

پیر 3 فروری 2014 08:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3فروری۔2014ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کا خیر مقدم کیااور اب طالبان کی جانب سے نامزد کردہ پانچ رکنی کمیٹی کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں امن کی خاطر جو بھی قدم بڑھائے گا ہم ان کا ساتھ دیں گے ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ ملک میں امن قائم ہو اور امن بات چیت اور مذاکرات سے ہی ممکن ہے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کور کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس میں طالبان کی جانب سے نامزد کردہ کمیٹی سمیت ملکی صورت کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے ہم نے جے یوآئی(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے تفصیلی بات چیت کی ہے جس میں ملک کی موجود ہ صورتحال اور طالبان سے مذاکرات سمیت اہم امور زیر بحث آئے "صحت کا انصاف" پروگرام کے ذریعے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک اور وعدہ پور ا کیاہے مخالفین عوام کو اپنے بارے میں بھی بتائیں ان کے دور میں کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کے سارے ریکارڈ توڑے گئے یہی وجہ ہے کہ عوام نے ان کو مسترد کیا اور آئندہ بھی عوام ان مفاد پرست اور عاقبت نااندیش قوتوں کو مسترد کریں گے وہ اتوار کے روز اسلام آباد روانگی سے قبل نوشہرہ میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کررہے تھے پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے مولانا سمیع الحق سے ملکی صورتحال پر تفصیلی سے بات چیت کی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت امن کی خواہشمند ہے انہوں نے کہاکہ قیام امن کیلئے مولانا سمیع الحق کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے پہلے ہی دن سے دارالعلوم حقانیہ کے ساتھ بھر پور رابطہ رکھا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بھی میں نے مولانا سمیع الحق کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے اعتمادمیں لیا تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی امن کی کوششوں کی ابتداء دارالعلوم حقانیہ اور مولانا سمیع الحق سے کی انہوں نے کہا کہ ملک انتہائی نازک صورتحال سے دوچارہے یہ پوائنٹ سکورنگ کا وقت نہیں موجود حالات میں امن کے لیے سب کو اپنا کردار اداکرنا ہو گا تحریک انصاف نے خطے میں امن کی خاطر ہمیشہ جدوجہد کی تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کردار بالکل واضح ہے طالبان کی کمیٹی میں عمران خان کی نامزدگی کے حوالے سے پرویز خٹک نے کہاکہ عمران خان نے آج اسلام آبادمیں کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں اس حوالے سے مشاورت ہوگی تحریک انصاف میں اہم قومی امورکے حوالے سے فیصلہ کور کمیٹی میں ہوتا ہے جہاں تک میرا سوال ہے میں نے دونوں کمیٹیوں کا خیر مقدم کیا ہے کیونکہ آگ ہمارے صوبے میں لگی ہے اور سب سے زیادہ نقصان پختونوں کا ہورہاہے انہوں نے کہاکہ مسائل جرگہ و مذاکرات کے ذریعے حل ہوتے ہیں نہ کہ جنگ سے ہم روز اول سے اسی موقف پر قائم ہیں ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی بندش سے متعلق تحریک انصاف کا کردار بالکل واضح ہے صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے انتخابی منشور پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور ہم نے عوام سے جو وعدے کیے ان کو ایک ایک کرکے پورا کررہے ہیں انہوں نے کہاعوام باشعور ہیں ہمارے سیاسی مخالفین کے پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے کیونکہ ان کا دور بھی سب کو یاد ہے ہماری حکومت کوسات ماہ گزر چکے پولیو ہماری حکومت کا مسئلہ نہیں مگر عوام دیکھ رہے ہیں کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے عملی اقدامات اٹھائے خیبرپختونخوا کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے خود انسداد پولیو مہم کی قیادت شروع کی پولیو کو اس سے زیادہ اہمیت کسی جماعت نے نہیں دی پرویز خٹک نے کہا کہ "صحت کا انصاف" پروگرام کا افتتاح بھی خود عمران خان نے کیا تاکہ عوام صوبائی حکومت کا بھر پو رساتھ دیں اور تحریک انصاف کے رضاکار بھی پولیو مہم میں سرکاری عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کررہے ہیں تاکہ خیبرپختونخوا کو پولیو سمیت بچوں کی نومہلک بیماریوں سے نجات ملے پرویز خٹک نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ سابقہ دور حکومت میں کرپشن، کمیشن، لوٹ کھسوٹ اور اقرباپروری عروج پر تھی اور تقرریوں اور تبادلوں کی بولیاں لگتی تھیں ہماری حکومت میرٹ، شفافیت اور انصاف کی پالیسی پر گامزن ہے اور عوام واضح تبدیلی محسوس کررہے ہیں ہم یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ ہم نے کرپشن اورکمیشن کو مکمل طور پر ختم کردیا تاہم ان میں بڑی حد تک کمی ضرور ٓاگئی ہے ہم عوام کو پانچ سال کے دوران ایسا نظام دیں گے جس کی بدولت آئندہ کوئی بھی کرپشن، کمیشن اور لوٹ کھسوٹ کا سوچ بھی نہیں سکے گا انہوں نے کہاکہ ہم نظام میں بنیادی تبدیلیاں لا رہے ہیں اور جامع پالیسیاں مرتب کررہے ہیں ہم نے یکساں نظام تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں میں ایک ایک کرکے پالیساں مرتب کی ہیں اور سب کو قانونی شکل دے رہے ہیں ہم نے ایڈہاک ازم اورایکٹ و ٓارڈیننس لانے کا سلسلہ بند کردیا اور باقاعدہ اسمبلی سے قانون پاس کر رہے ہیں انہوں نتے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت روز بروز بڑھ رہی ہے اور عوام ہمارے مخالف مسترد عناصر کو آئندہ بھی مستر د کریں گے کیونکہ انکے پاس بلند بانگ دعوؤں اور زبانی جمع خرچ سے لوگوں کو خوش کرنے کے سوا عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں ہے۔