ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتل سامنے آ نی چاہیے، بلیغ الرحمن ، دیکھنا پڑے گا پاکستان کے ساتھ برطانیہ کا ملزمان کے حوالے سے معاہد ہ ہے یا نہیں ، وزیر مملکت برائے داخلہ

ہفتہ 1 فروری 2014 08:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء)وزیر مملکت داخلہ،تعلیم و تربیت میاں بلیغ الرحمن نے کہا کہ بی بی سی ڈاکومنٹری اور پاکستان میں ملزمان کے حوالے سے دیکھنا پڑا تا کہ پاکستان کے ساتھ برطانیہ کا معاہدہ ہے کہ نہیں ہے ۔دفتر خارجہ کے پاس اس سلسلے میں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتل سامنے آنے چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ بہت سے ممالک کے ساتھ موجود ہے اور بہت کے ساتھ نہیں ہے ۔اب دیکھنا پڑے گا کہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ ہے کہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخص کے لئے معاہدہ نہیں کیا جا سکتا ۔عمران فاروقی کے قتل کے ملزمان سامنے آنے چاہئیں۔قتل کرنا پوری دنیا میں بہت بڑا جرم ہے اور ان کے ملزمان کو پکڑ کر سزا ضرور دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بی بی سی ڈاکومنٹری کے حوالے سے پاکستان کے پاس ملزمان کے حوالے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی جس کی وزارت خارجہ سے بھی تصدیق کی گئی ہے اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔