نواز شریف اور آصف زرداری کا اکٹھا بیٹھنا ملک کیلئے اچھا اقدام ہے،فضل الرحمن ، قبائلی علاقوں کے روایات کو مد نظر رکھا جائے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 1 فروری 2014 08:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء)جمیعت علماء اسلام (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کوئلے سے امید ہے اندھیرے ختم ہو جائیں گے ۔اگر ملک کے دو بڑے ریکوڈک اور سنڈک سے ڈھکن اٹھا رہے تو یہ اچھی بات ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کا اکٹھا بیٹھنا ملک کے بہتر مفاد کے لئے ایک اچھا اقدام ہے۔ طالبان مذاکرات کے حوالے سے جے یو آئی(ف) سے مشورہ نہیں کیا گیا۔

حکومت ،طالبان اورا سٹیبلشمنٹ کو مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالاتک ا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں قبائلی علاقوں کے روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے جرگہ کے ذریعے سے اس عمل کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آصف علی زرداری کی ملاقات سے اگر تین صوبوں کی محرومی ختم ہوتی ہے اور وہ ریکوڈک اور سنڈک سے ڈھکن اٹھاتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے ۔اس سے باقی صوبوں کی محرومی ختم ہو جائے گی ۔امید ہے کہ کوئلے سے اندھیرے ختم ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :