اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی،حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد آج کیا جائے گا،پٹرول3 روپے 4 پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپے 27 پیسے،مٹی کا تیل ساڑھے چار روپے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش

جمعہ 31 جنوری 2014 08:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں یکم فروری سے5 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کردی جس کا حتمی فیصلہ نواز شریف سے مشاورت کے بعد آج جمعہ کو کیا جائیگا۔جمعرات کے روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یکم فروری سے اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں قیمتیں پانچ روپے 27 پیسے فی لیٹر تک کم کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور گزشتہ ماہ ڈالر کی مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا تھا جس کے پیش نظر اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی ۔اوگرا نے یکم فروری سے پٹرول3 روپے4 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے27 پیسے ،مٹی کا تیل4 روپے50 پیسے اور لائٹ ڈیزل4 روپے28 پیسے فی لیٹرسستا کرنے کی سفارش کی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ پٹرولیم لیوی کی گزشتہ دو ماہ کے دوران کم کی گئی تھی اس کو بڑھا کر اب قیمتوں میں کمی کو پٹرولیم لیوی میں ایڈجسٹ کرنا چارہی ہے تا کہ حکومت اپنے ریونیو میں اضافہ کرے اور یکم فروری تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے پر ورکنگ شروع کر دی گئی تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :