ترک فضائیہ کے کمانڈرکا پی اے ایف اکیڈ می ا و رپی اے سی کامرہ کا دورہ ، اکیڈمی کے تنظیمی اور تربیتی ڈھانچے کے بارے بریفنگ میں شرکت، کالج آف فلائنگ ٹریننگ اور کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ کا دورہ ، تربیتی سہولیات اور ائیروسپیس اور ایوی اونکس لیبارٹریز کو بھی دیکھا، ترک وفد کا پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ ، PACبورڈاور اس کی فیکٹریوں کے کام سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، JF-17اورSuper Mushshak کی تیاری کے آخری مراحل اور فلائٹ ٹیسٹنگ کی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہا ر

جمعرات 30 جنوری 2014 08:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء)ترک فضائیہ کے ایک وفد نے کمانڈرترک فضائیہ، جنرل ایکن اوزتک کی سربراہی میں ایک وفد نیپی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا دورہ کیا۔ جہاں ان کا استقبال ائیر وائس مارشل راشد کمال ، ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور نے کیا ۔ وفد نے اکیڈمی کے تنظیمی اور تربیتی ڈھانچے کے بارے بریفنگ میں شرکت کی۔

معزز مہمانوں نے کالج آف فلائنگ ٹریننگ اور کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ کا دورہ کیا وہاں انہوں نے تربیتی سہولیات اور ائیروسپیس اور ایوی اونکس لیبارٹریز کو بھی دیکھا۔ وفد نے فلائنگ انسٹرکٹر سکول اور فلائنگ ٹریننگ ونگ کا دورہ بھی کیا۔ بعدازاں ترک وفدنے پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا جہاں انکا استقبال چئیرمین پی اے سی کامرہ ائیرمارشل سہیل گل خان نے کیا ۔

(جاری ہے)

وفد کو PACبورڈاور اس کی فیکٹریوں کے کام سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔ وفد نے Aircraft Manufacturing اورAvionics Production کی فیکٹریوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے JF-17اورSuper Mushshak کی تیاری کے آخری مراحل اور فلائٹ ٹیسٹنگ کی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہا رکیااور خصوصاً JF-17 Co.production Project میں طیارہ سازی کی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔معززوفد پاک فضائیہ کے سرکاری مہمانوں کے طور پہ دو روزہ دورے پر آیا ہے ۔ یہاں قیام کے دوران وفد پاک فضائیہ کی بیسزاور تنصیبات کے دورے کئے۔

متعلقہ عنوان :