بجلی کا شارٹ فال برقرار، لوڈشیڈنگ میں اضافہ،دوارنیہ نو سے بارہ گھنٹے تک ہو گیا

بدھ 29 جنوری 2014 08:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جنوری۔2014ء)پن بجلی کی پیداوار بڑھنے کے باوجود بجلی کا شارٹ فال دو ہزار تین سو میگاواٹ تک برقرار ہے۔ لوڈشیڈنگ کا دوارنیہ نو سے بارہ گھنٹے تک ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق این ٹی ڈی سی حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی طلب 11 ہزار 200 اور پیداوار آٹھ ہزار 900 میگا واٹ ہے۔

(جاری ہے)

پن بجلی ذرائع ایک ہزار 850 تھرمل پلانٹس ایک ہزار 700 اور آئی پی پیز پانچ ہزار 350 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ نہروں کی بھل صفائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد بڑے ڈیمز سے پانی کا اخراج بڑھانے سے پن بجلی کی پیداوار میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے لیکن شارٹ فال میں کمی نہیں ہو رہی۔ ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں نو اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :