افغانستان پڑوسی ملک ،وہاں ہونے والے حالات کے اثرات پاکستان پربھی پڑتے ہیں ،تسنیم اسلم ،افغان مہاجرین کی واپسی چاہتے ہیں ،پاکستان میں اکنامک اوراسٹریٹجک امن چاہتے ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ کا نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

منگل 28 جنوری 2014 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہاہے کہ افغانستان آنے جانے والوں کے ماتھوں پرتوحقانی نیٹ ورک نہیں لکھا،افغان مہاجرین کی واپسی چاہتے ہیں ،پاکستان میں اکنامک اوراسٹریٹجک امن چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان ہماراپڑوسی ملک ہے ،افغانستان میں ہونیو الے حالات کے اثرات پاکستان پربھی پڑتے ہیں ،افغانستان میں امریکی اورنیٹوافواج کے انخلاء کے حوالے سے جوبھی فیصلے ہوئے افغانستان کی رضامندی کے مطابق ہونے چاہئیں ،واضح نہیں ہے کہ امریکی مکمل طورپرافغانستان سے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ملکوں کے تعلقات اپنے مفادمیں ہوتے ہیں ،پاکستان میں اقتصادی ترقی امن چاہتے ہیں ۔امریکہ توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیارہے اورانرجی سیکٹرمیں دورکرناچاہتاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اکنامک اوراسٹریٹجک امن چاہتے ہیں ،افغانستان آنے جانے والوں کے ماتھوں پرحقانی نیٹ ورک نہیں لکھا،افغان مہاجرین کی واپسی چاہتے ہیں