مشرف کی انجیو گرافی پاکستان میں ہوسکتی ہے ،میجر جنرل (ر) اظہر کیانی،یہ ایک ٹیسٹ ہے اور بیماری کی شدت کے لئے کیا جاتا ہے،سابق سربراہ کارڈیالوجی اے ایف آئی سی

منگل 28 جنوری 2014 09:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)اے ایف آئی سی کے سابق اور راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کارڈیالوجی کے سربراہ میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی نے کہا ہے کہ مشرف کی انجیو گرافی پاکستان میں ہوسکتی ہے یہ ایک ٹیسٹ ہے اور بیماری کی شدت کے لئے کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنرل پرویز مشرف کو اگر دل کا عارضہ ہے اور ان کی انجیوگرافی کی ضرورت ہے تو وہ پاکستان میں ہوسکتی ہے،یہ ایک ٹیسٹ ہے جو اس وقت کیا جاتا ہے،جب بیماری کی شدت کے بارے میں معلوم کرنا ہو،انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ بڑے بڑے سیاستدانوں کا علاج بھی کرچکے ہیں اور انجیو گرافی کر چکے ہیں،انجیو گرافی کیلئے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :