پارلیمنٹ کمزور ،اب بھی اہم ملکی فیصلے باہر ہو رہے ہیں،امین فہیم،وزیراعظم ایوان کو اہمیت نہیں دے رہے،جس سے پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو رہی ہے،صحافیوں سے گفتگو

منگل 28 جنوری 2014 09:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کمزور ہے اب بھی اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ کے باہر ہو رہے ہیں،وزیراعظم ایوان کو اہمیت نہیں دے رہے،جس سے پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو رہی ہے،دہشتگردی سے تنگ عوام امن چاہتے ہیں،حکومت طالبان کے خلاف آپریشن سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے ،وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرصحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں تھے،انہوں نے کہا کہ عوام دہشتگردی،بدامنی سے تنگ آچکی ہے،تمام سیاسی جماعتوں نے8ماہ قبل حکومت کو طالبان سے مذاکرات کیلئے مینڈیٹ دیا تھا لیکن حکومت کے اس معاملہ پر کوئی پیشرفت نہیں کی جس سے عوام میں ابہام پیدا ہوا،انہوں نے کہا کہ طالبان کے خلاف آپریشن یا ان سے مذاکرات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے،تاہم اگر آپریشن کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو اس سے قبل حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اب بھی کمزور ہے اور اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ کے باہر ہورہے ہیں،وزیراعظم کے پارلیمنٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایوان کو اہمیت نہ دے کر پارلیمنٹ کو مزید کمزور کر رہے ہیں،انہیں چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے ہوئے اجلاسوں میں شرکت کریں تاکہ عوام میں پارلیمنٹ کی گری ہوئی قدر بحال ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :